سو، دو سو، پانچ سو نہیں بلکہ 02 ہزار 354 موٹرسائیکل، رکشوں و گاڑیوں کا مالک سامنے آگیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں ایک شہری کے نام پر 2 ہزار 354 موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کے خلاف کارروائی کے دوران ٹریفک پولیس نے ایک موٹرسائیکل کی ملکیت چیک کی تو حیران کن انکشاف سامنے آیا۔

محمد عثمان کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کو 2 ہزار 813 ای چالان جاری ہو چکے ہیں، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 28 لاکھ 66 ہزار 900 روپے واجب الادا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہال روڈ پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران ٹریفک اہلکاروں نے ایک موٹرسائیکل سوار کو روکا اور نمبر پلیٹ کی جانچ پڑتال کی۔ ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ محمد عثمان نامی شہری کے نام پر 2 ہزار 354 موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا انوکھا انصاف، غریب ملازم سے بگڑے رئیس زادے کو تھپڑ پڑوا دئیے، سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کے بلے بلے ہوگئی

ان گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 813 ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 28 لاکھ 66 ہزار 900 روپے واجب الادا ہیں۔پولیس نے موٹرسائیکل تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں بند کر دی، جبکہ اصل مالک کی تلاش کے لیے سیف سٹی حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔


چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے حکم پر غیر قانونی نمبر پلیٹس اور ان سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور نے واضح کیا ہے کہ پولیس فلیشر لائٹس، غیر قانونی گرین نمبر پلیٹس اور نمبر پلیٹس میں ردوبدل کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے