بلائنڈ کرکٹ پر بھی بجٹ کٹوتی کی ضرب، پی سی بی نے انعامی رقم 6 لاکھ سے کم کرکے 2 لاکھ کردی

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے بجٹ میں کٹوتی کردی، جس کے باعث بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیرِ انتظام ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی انعامی رقم، چیئرمین کے پٹرول الاؤنس اور کلبوں کی سالانہ گرانٹس بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بجٹ میں کٹوتی کے فیصلے سے پی بی سی سی کو آگاہ کردیا ہے، جس پر کونسل میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو سالانہ تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ فراہم کرتا ہے، تاہم اب ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کی انعامی رقم 6 لاکھ روپے سے کم کرکے 2 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح پی بی سی سی کے چیئرمین کو پٹرول کی مد میں ملنے والے 50 ہزار روپے ماہانہ بھی ختم کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیرِ سایہ چلنے والے 17 کلبوں کو ملنے والی سالانہ ایک، ایک لاکھ روپے کی گرانٹ بھی ختم کردی گئی ہے۔ پی بی سی سی کا بجٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) سے منظور شدہ ہوتا ہے۔

ذرائع پی بی سی سی کے مطابق کونسل کا مؤقف ہے کہ منظور شدہ بجٹ میں بغیر کسی وجہ کے کمی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کٹوتی کے فیصلے سے متعلق فون کال کے ذریعے آگاہ کیا گیا، جس پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل پریشان ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے