لاہور میں "صوبے خان ” کی انوکھی واردات،جعلی پرائز بانڈ لیکر بینک پہنچ گیا ، 15لاکھ روپے تو نہ ملے ، حوالات جا پہنچا

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاری اڈہ پولیس نے 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ پر ٹمپرنگ کرکے 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم صوبے خان انعامی رقم وصول کرنے کے لیے ایک نجی بینک پہنچا اور 750 روپے والے پرائز بانڈ پر انعام کا دعویٰ کیا۔ بینک عملے کی جانب سے تصدیق کے دوران بانڈ کا سیریل نمبر مشکوک اور غلط پایا گیا، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

اطلاع ملنے پر لاری اڈہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم صوبے خان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم دھوکہ دہی اور فراڈ کی وارداتوں میں بھی ریکارڈ یافتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اور خفیہ ادارے کی کچہ میں کامیاب کارروائی، اڑھائی سال سے مغوی لڑکی بازیاب

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او لاری اڈہ اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر ٹمپرڈ پرائز بانڈ کے ذریعے 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم بینک عملے کی جانب سے تصدیق کے دوران معاملہ سامنے آنے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے