خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی بارش، سردی کی شدت بڑھ گئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال، شکرگڑھ، کرتارپور، نورکوٹ اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی، جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح سے کالے بادلوں کا راج ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سرد موسم آتے ہی شکاری سرگرم ، حکومت غیر قانونی شکار روکنے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے؟⁩

محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی ہوائیں ملک کےبالائی حصوں میں موجود ہیں،جس کے باعث اسلام آباد اورگردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے،اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے،جبکہ ملک کے بیشتر دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے