ساہیوال میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 46 کلو گرام سے زائد چرس اور افیون برآمد

ساہیوال(پنجاب پوسٹ) ساہیوال میں نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 46 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ کارروائی پاکپتن چوک بائی پاس کے علاقے میں کی گئی، جہاں ملزمان منشیات سے بھری شہ زور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا پولیس کا کریک ڈاؤن، 32 اشتہاری مجرمان سمیت 45 ملزمان گرفتار

حکام کے مطابق گاڑی سے 42.5 کلو گرام سے زائد چرس اور 3.5 کلو گرام سے زائد افیون برآمد ہوئی۔ گاڑی کو قبضے میں لے کر انسدادِ منشیات قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے.

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے