سرگودھا (پنجاب پوسٹ) سرگودھا پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 32 اشتہاری مجرمان سمیت 45 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 6 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ 15 پر جھوٹی کال کرنے والے ایک ملزم سمیت 3 جواری بھی پولیس کی گرفت میں آ گئے۔
گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 2 کلو 650 گرام چرس اور 360 گرام آئس برآمد کی گئی۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضے سے 44 بور رائفل اور 30 بور کے 5 پستول برآمد ہوئے۔
پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کے قیام کے لیے سرگودھا پولیس ہمہ تن مصروف عمل رہے گی۔









