وزیرآباد: تیز رفتار موٹر سائیکل روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، 20 سالہ نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی


وزیرآباد (پنجاب پوسٹ) وزیرآباد میں اسلام آباد موڑ سیالکوٹ روڈ پر دبئی کلب کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، بنگلہ دیش تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے پر متفقہ زور، لاہور چیمبر میں اہم ملاقات

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی ہے، جو نواحی گاؤں بھٹی کے وزیرآباد کا رہائشی تھا۔ زخمیوں میں 21 سالہ احمد علی اور 20 سالہ کلیم شامل ہیں۔ تینوں دوست بتائے جاتے ہیں اور ایک ہی گاؤں کے رہائشی ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے