خانیوال: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 13 من فنگس زدہ اچار تلف، ساڑھے 6 من غیر معیاری نمک ضبط، یونٹس پر جرمانہ اور مقدمہ درج

خانیوال(پنجاب پوسٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت خوراک تیار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، فوڈ سیفٹی ٹیموں کا مصالحہ چکی اور اچار یونٹ کا معائنہ، 13 من فنگس زدہ اچار تلف، ساڑھے 6 من غیر معیاری نمک ضبط کرلیا گیا، غیر معیاری نمک کی جعلی پیکنگ کرنے پر مصالحہ چکی کی اصلاح تک پروڈکشن بند، ایف آئی آر درج، اچار یونٹ کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر غیر معیاری خوراک بنانے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کارروائیاں مخدوم پور روڈ کبیروالا اور فرید کوٹ جہانیاں میں اچار یونٹ اور نمک کے یونٹ کو چیک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ای ٹیگ نہ لگانے والا ایس ایچ او گھر جائے گا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا واضح پیغام

ٹیسٹ کے دوران نمک میں آئیوڈین کی کمی پائی گئی۔ نمک کی نقلی برانڈنگ اور پیکنگ کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا تھا۔ فنگس زدہ اور بدبودار اچار برآمد ہونے پر اچار یونٹ کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔انسپکشن کے دوران غیر معیاری مصالحہ جات اور ممنوعہ چائنہ نمک بھی برآمد کیا گیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نمک یونٹ کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی اور یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی جبکہ اچار یونٹ کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صحت شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے