لاہور کی سیشن کورٹ میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس میں ڈرامائی صورتحال، عبوری ضمانت میں توسیع کے باوجود ملزم تنویر کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم کے ساتھیوں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپ

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیشن کورٹ لاہور میں غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم تنویر کی عبوری ضمانت میں ستائیس اکتوبر تک توسیع کردی۔

ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل صفدر شاہین پیرزادہ کے مطابق ضمانت میں توسیع کے بعد تنویر کو کمرہ عدالت سے باہر پولیس نے حراست میں لے لیا۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عبوری ضمانت کے باوجود ملزم کو حراست میں رکھنا غیر قانونی ہے۔ تنویر کی بازیابی اور اسے عدالت میں پیش کرنے کے لیے اس کے والد نے بھی درخواست دائر کردی۔ڈیانا کے وکیل نے مدعیہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی درخواست دائر کی، عدالت نے درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا قرآنِ مجید کی مبینہ بے حرمتی کیس میں فیصلہ، ذہنی معذور ملزم کی عمر قید کی سزا کالعدم، رہائی کا حکم

فاضل جج نے ملزم تنویر کو کمرہ عدالت میں شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا تھا۔ملزم کے وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولیس تنویر کو کسی نئے مقدمے میں ملوث کرکے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ عدالت نے سکیورٹی انچارج کو طلب کرکے ملزم کو گاڑی تک بحفاظت پہنچانے کا حکم دیا تھا۔

عدالت سے باہر نکلنے پر دوبارہ حراست میں لیے جانے کے معاملے پر ملزم کے ساتھیوں اور پولیس کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، جھڑپ میں دونوں جانب کے افراد زخمی ہوئے اور متعدد افراد کے کپڑے پھٹ گئے۔مقدمے میں دو ملزمان محسن اور زین پہلے ہی گرفتار ہیں۔ ڈیانا کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے