شہریوں سے لاکھوں کا فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو سزائیں، کمرہ عدالت سے گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ماڈل ٹاؤن کچہری کی ماڈل کریمنل کورٹ نے جعلی چیکوں کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو قید کی سزائیں سنا دیں۔ عدالت نے ملزم حسن عارف کو تین سال جبکہ ملزم رضوان کو دو سال قید کی سزا سنائی۔

ماڈل کریمنل کورٹ کے جج حسن سرفراز چیمہ نے مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو سزا سنانے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کروا دیا۔

ملزمان نے جعلی چیکوں کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد دونوں ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے