وزیراعلیٰ مریم نواز کے دعوے دھرے رہ گئے، پنجاب میں 1221 لاپتہ بچوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات اور بچوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے دعووں کے باوجود صوبے میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات تشویش ناک صورتحال اختیار کر گئے ہیں۔ گزشتہ سوا دو سال کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاپتہ یا اغوا ہونے والے 1221 بچے تاحال اپنے والدین کو نہیں مل سکے، اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 312 بچے تاحال بازیاب نہیں ہو سکے۔ فیصل آباد میں 87، ملتان میں 76 اور گوجرانوالہ میں 72 لاپتہ بچوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

اسی طرح راولپنڈی میں 67، شیخوپورہ میں 51، ساہیوال میں 47، سیالکوٹ میں 36 جبکہ قصور میں 34 بچے تاحال اپنے اہلخانہ سے نہیں مل سکے۔

تھانوں کی سطح پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں 16 بچے تاحال بازیاب نہیں ہو سکے، جبکہ چوہنگ اور گرین ٹاؤن کے علاقوں میں 12، 12 بچے لاپتہ ہیں۔

بچوں کے تحفظ کے لیے حکومتی ہدایات اور پولیس کو تمام سہولیات کی فراہمی کے باوجود 1221 بچوں کی عدم بازیابی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ لاپتہ بچوں کے والدین اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں، جبکہ ان اعداد و شمار نے بچوں کی حفاظت اور بازیابی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی مؤثریت پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے