اوور سپیڈنگ پر زیرو ٹالرنس، پنجاب بھر میں سیف سٹی کیمروں اور سپیڈ گن سے سخت کارروائیاں، 25 ہزار سے زائد چالان

لاہور (پنجاب پوسٹ)ٹریفک پولیس پنجاب نے "سپیڈ کم، زندگی محفوظ” کے مقصد کے تحت صوبہ بھر میں اوور سپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں میں تیزی لے آئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی قیادت میں ٹریفک پولیس محفوظ پنجاب کے لیے متحرک ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال اوور سپیڈنگ پر 25 ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اوور سپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف ایویڈنس بیسڈ کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور کمرشل گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے حد رفتار 60 مقرر کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ حد رفتار کے تعین کے لیے سپیڈ گن مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ پنجاب کی سڑکوں پر سپیڈ لمٹ کے سائن بورڈز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اوور سپیڈنگ کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں حادثات میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح عوام کے سفر کو آسان اور محفوظ بنانا ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ پنجاب، محفوظ سڑکیں اور محفوظ سفر کے لیے ٹریفک پولیس ہر دم کوشاں ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے