سی ایم ای محمد ناصر خلیلی کا واشنگ لائنز لاہور کا اچانک دورہ، قراقرم ٹرین کی کوچوں کی مینٹیننس کا تفصیلی جائزہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) چیف مکینیکل انجینئر (سی ایم ای) محمد ناصر خلیلی نے گزشتہ روز لاہور کی واشنگ لائنز کا اچانک دورہ کیا اور قراقرم ٹرین کی کوچوں کی مرمت اور مینٹیننس کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران سی ایم ای نے کوچوں کی مینٹیننس اعلیٰ معیار کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حکم دیا کہ کوچوں میں پائے جانے والے نقائص کے مستقل تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ بار بار پیش آنے والی خرابیوں سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مینٹیننس کے لیے معیاری اسپیئر پارٹس اور ضروری میٹریل کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔محمد ناصر خلیلی نے زور دیا کہ ٹرینوں کی محفوظ اور قابلِ اعتماد آپریشنل کارکردگی ہر صورت برقرار رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی چینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن سے ملاقات، پاک چین تعاون بڑھانے پر اتفاق

سی ایم ای نے ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر کو واشنگ لائنز میں روشنی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی، جبکہ ڈویژنل مکینیکل انجینئر کو کوچوں کی بروقت مینٹیننس یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر انہوں نے مینٹیننس اسٹاف کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اسٹاف کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب، ڈی ایس انعام اللہ کی قیادت میں لاہور ڈویژن کی ریلوے ٹیم ٹرین آپریشن اور مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے