لاہور (پنجاب پوسٹ) انٹر پارٹ ون امتحانات کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد سے زائد بہتری آئی ہے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو رپورٹ پیش کر دی۔وزیر تعلیم کے مطابق حالیہ انٹر پارٹ ون میں کامیابی کی مجموعی شرح گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد سے زائد بڑھی ہے۔
گذشتہ سال پارٹ ون کا نتیجہ شرح 53.73 فیصد تھا، رواں سال بڑھ کر 60.36 فیصد ہو گیا۔بہاولپور بورڈ کا نتیجہ 53.1 سے بڑھ کر 53.4، ڈی جی خان بورڈ کا 62.4 سے بڑھ کر 66.1 فیصد ہوگیا۔ فیصل آباد بورڈ کا پارٹ ون کا نتیجہ 55.7 سے بڑھ کر 61.7، گوجرانوالہ بورڈ 49.9 سے 58.1، لاہور53.7 سے 60 فیصد ہوگیا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ملتان بورڈ 57.4 سے 65.1، پنڈی بورڈ 43.4 سے 54.2، ساہیوال 54.5 سے 59.3، سرگودھا 57 سے 66.7 فیصد پر پہنچ گیا۔تمام 9 بورڈز کا مجوعی نتیجہ 53.73 فیصد سے بڑھ کر 60.36 فیصد ہو گیا ہے۔
گذشتہ سال تمام بورڈ میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 12 ہزار 292 طلبہ کامیاب ہوئے، اس سال پاس ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 358 ہوگئی۔گذشتہ سال 7 لاکھ 67 ہزار 410 طلبہ جبکہ اس سال 7 لاکھ 21 ہزار 220 طلباء نے پارٹ ون کا امتحان دیا۔
نتائج بہتری کے اعتبار سے سرگودھا بورڈ 66.79 فیصد کے ساتھ پہلے جبکہ ڈی جی خان بورڈ 66.06 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔وزیر تعلیم کی مجموعی نتائج کی شرح میں بہتری پر اظہار اطمینان، آئندہ سال سکرین مارکنگ کے بعد نتائج کی شرح مزید بہتر ہوگی۔










