غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم ضمانت کے باوجود سیشن کورٹ کے باہر سے گرفتار، بھائی سمیت دیگر افراد بھی حراست میں

لاہور (پنجاب پوسٹ) غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت میں 27 اکتوبر تک توسیع ملنے کے باوجود سی سی ڈی نے ملزم تنویر کو عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا، جبکہ ملزم کے بھائی سمیت اس کے دیگر ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

سیشن کورٹ لاہور میں غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے ملزم تنویر کی عبوری ضمانت میں 27 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے اسے شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے پولیس کو ملزم تنویر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرنے سے بھی روک دیا تھا، تاہم سماعت کے بعد سی سی ڈی نے سیشن کورٹ کے باہر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم تنویر کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے استدعا کی کہ ڈیانا کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے۔ مدعی کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ڈیانا کو پاکستانی ویزا جاری نہیں کیا جا رہا۔

مقدمے میں محسن اور زین نامی دو ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔ ڈیانا کی رپورٹ پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم تنویر کی ضمانت کے موقع پر سیشن کورٹ کے باہر سی سی ڈی کی بھاری نفری تعینات تھی۔ سی سی ڈی نے ملزم تنویر کے ساتھ آنے والے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا، جن میں اس کا بھائی بھی شامل ہے۔

عبوری ضمانت میں توسیع کے باوجود ملزم تنویر کی گرفتاری کے بعد مقدمے میں آئندہ پیش رفت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے