دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل

اسلام آباد(پنجاب پوسٹ) آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز، پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں، بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے اعلیٰ حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے چوکس رہا جائے اور آپریشنل تیاری کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسپانسرڈ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھی جائے گی اور یہ عناصر جہاں کہیں بھی ہوں گے، انہیں بھرپور انداز میں نشانہ بنایا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیکیورٹی فورسز کے شہدا اور غازیوں سمیت پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی حمایت سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے بگڑے ہوئے نظریات کو ضرور شکست دے گا۔

اس سے قبل پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے