راولپنڈی ( پنجاب پوسٹ) یومِ آزادی کے موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ دیا گیا، جس میں سابق آرمی چیفس سمیت بڑی تعداد میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کی ملکی دفاع اور قومی استقامت مضبوط بنانے میں خدمات و کردار کو سراہا۔ انہوں نے پیچیدہ سکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لیے سابق فوجیوں کے تجربے اور رہنمائی کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

استقبالیے میں سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوج کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ سابق فوجیوں نے قومی اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں اے آئی انقلاب، اگلے تین سال میں مریم نواز کیا کرنے جارہی ہیں؟













