صادق آباد، ڈائن ماں کے ظلم کا شکار بچہ اب کس حالت میں ہے اور کس کے پاس ہے ؟

رحیم یار خان (پنجاب پوسٹ) چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن رحیم یار خان کا تحصیل صادق آباد میں سگی ماں کی طرف سے بچے پر تشدد کے واقعے پر ایکشن لیا اور ڈسٹرکٹ آفیسر محمد راشد ملک کی زیرِ سرپرستی چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن رحیم یار خان کی ٹیم نے متاثرہ فیملی سے ملاقات کی اور کیس کی مکمل تفصیلات حاصل کی.

بچے کی سگی والدہ کے خلاف اس کی نانی کی مدعیت میں مقدمہ (FIR) درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے کراچی فرار ہو چکی ہے، جس کی جلد گرفتاری کے لیے متعلقہ ایس ایچ او (SHO) اور تفتیشی افسر سے رابطہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمہ کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچانے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رحیم یار خان: کیا ماں اتنی ظالم ہوسکتی ہے؟ صادق آباد پولیس نے ماں کے ظلم کا شکار بچہ کیسے بازیاب کرایا ؟ دردناک کہانی سامنے آگئی

بچہ اس وقت بالکل محفوظ اور سٹیبل (بہتر) کنڈیشن میں اپنی نانی کے پاس رہ رہا ہے اور وہ اپنی نانی کے ساتھ ہی رہنا چاہتا ہے۔ نانی بچے کو ہر صورت اپنی حفاظتی تحویل میں رکھنا چاہتی ہیں۔ بیورو کی ٹیم نے نانی کو یقین دلایا ہے کہ بچے کی حفاظت اور بہتری کے لیے ہر قسم کی قانونی اور مطلوبہ امداد فراہم کی جائے گی۔

نانی کو یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی بھی اسٹیج پر وہ محسوس کریں کہ وہ بچے کی دیکھ بھال یا حفاظتی تحویل برقرار نہیں رکھ سکتیں، تو وہ بچے کے بہتر مستقبل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تحفظ کے لیے اسے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوشن رحیم یار خان میں داخل کروا سکتی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے