لاہور پولیس میں کرپشن کے خلاف بڑا ایکشن، 113 اہلکاروں کے خلاف کارروائی، 13 مقدمات درج

لاہور (پنجاب پوسٹ) کرپشن کے الزامات پر لاہور پولیس کے 113 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے، جبکہ 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ لاہور پولیس نے کارروائیوں کی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی۔

رپورٹ کے مطابق 29 اگست سے 14 اکتوبر تک کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ ایکشن لیا گیا۔ کارروائی کی زد میں آپریشنز ونگ کے 59، انویسٹی گیشن ونگ کے 48 اور سٹی ٹریفک پولیس کے 6 اہلکار آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 102 اہلکاروں کو چارج شیٹ اور 11 کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، جبکہ 24 اہلکاروں کی فائلیں داخل دفتر کر دی گئیں۔

پولیس اکاؤنٹیبلٹی سسٹم کے تحت 96، عوامی شکایات پر 8 اور اینٹی کرپشن کی رپورٹ پر 8 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ آپریشنز ونگ کے 34 اور انویسٹی گیشن ونگ کے 23 اہلکاروں کو بڑی سزائیں دی گئیں۔

کرپشن کے الزامات پر آپریشنز ونگ کے 9 اور انویسٹی گیشن ونگ کے 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے دو ماہ قبل پولیس میں کرپشن کے کیسز پر سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی تھیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے