رائیونڈ اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والوں کے لیے ٹریفک پلان کیا ہوگا؟ سی ٹی او لاہور کا انتظامات کا جائزہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) رائیونڈ اجتماع کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شرکاء کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور پارکنگ اسٹینڈز سمیت مختلف روٹس کا معائنہ کیا۔

رائیونڈ اجتماع کے دوران 6 سے 8 نومبر اور 13 سے 15 نومبر 2026 کو ٹریفک انتظامات کیے جائیں گے۔ اجتماع میں آنے والے شرکاء کی سہولت کے لیے لاہور رائیونڈ روڈ، سندر روڈ اور مانگا روڈ سمیت 7 داخلی راستے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 10 مقامات پر ڈائیورشن پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ایل ڈی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، بینکوں، اسکولوں اور ریستورانوں سمیت 46 املاک سیل

شرکاء کی گاڑیوں کے لیے مختلف مقامات پر پارکنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پارکنگ انتظامات کے تحت 2800 بڑی گاڑیوں، 5400 کاروں اور 10 ہزار موٹر سائیکلوں کی گنجائش مختص کی گئی ہے۔

ٹریفک انتظامات کے لیے مجموعی طور پر 1103 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جن میں 7 ڈی ایس پیز، 203 انسپکٹرز و سینئر ٹریفک وارڈنز اور 866 ٹریفک وارڈنز و ٹریفک اسسٹنٹس شامل ہیں۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 15 لفٹرز اور 9 بریک ڈاؤن گاڑیاں بھی تعینات ہوں گی۔ اجتماع کے دوران ٹریفک کی روانی، شہریوں کی سہولت اور شرکاء کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے