وہاڑی: گھر میں قائم غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 8 من مضر صحت گوشت تلف، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

وہاڑی (پنجاب پوسٹ) بیمار جانوروں کا گوشت بیچنے والے غیر قانونی زبح خانوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، فوڈ سیفٹی ٹیم کی موضع گجر نور شاہ وہاڑی میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر کارروائی، 8 من مضر صحت گوشت تلف، ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موضع گجر نور شاہ وہاڑی میں گھر میں قائم غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر کارروائی کی گئی۔ گوشت کی حالت انتہائی خراب، بدبودار اور صحت کیلئے نقصان دہ پائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کانسٹیبل نے 10ہزار روپے رشوت لیکر ایف آئی اے کا اشتہاری چھوڑ دیا ،مقدمہ درج

مضر صحت گوشت میٹ شاپس پر فروخت کیلئے سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مضر صحت گوشت تلف کرکے ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے