کانسٹیبل نے 10ہزار روپے رشوت لیکر ایف آئی اے کا اشتہاری چھوڑ دیا ،مقدمہ درج

لاہور(پنجاب پوسٹ)ایف آئی اے کے اشتہاری مجرم کو رشوت لے کر چھوڑنا کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا۔ تھانہ نواں کوٹ پولیس نے کانسٹیبل نواز کے خلاف اختیارات سے تجاوز کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل نے دس ہزار روپے رشوت لے کر ایف آئی اے کے اشتہاری مجرم فضل عباس کو پکڑنے کے بجائے چھوڑ دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں اشتہاری مجرم فضل عباس اپنے ساتھ کانسٹیبل نعمان کے ہمراہ ٹھہرا ہوا تھا۔ ہوٹل آئی سافٹ ویئر پر اشتہاری مجرم فضل عباس کی موجودگی کا نوٹیفکیشن تھانہ نواں کوٹ کو موصول ہوا۔ ہوٹل آئی پر فوکل پرسن کے طور پر کانسٹیبل نواز تعینات تھا، جسے اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر بھجوایا گیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ کانسٹیبل نواز جب ہوٹل پہنچا تو وہاں اس کی ملاقات کانسٹیبل نعمان سے ہوئی، جو حال ہی میں تھانہ پھالیہ، منڈی بہاؤالدین میں تعینات تھا۔ فضل عباس کے خلاف تھانہ ایف آئی اے گجرات میں مقدمہ درج ہے، جس میں وہ اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل نعمان نے کانسٹیبل نواز کو فضل عباس کو نہ پکڑنے کے عوض دس ہزار روپے رشوت دی۔ کانسٹیبل نواز نے یہ رقم وصول کر کے اشتہاری مجرم کو موقع پر ہی چھوڑ دیا۔ اس واقعے کے بعد تھانہ نواں کوٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں کانسٹیبل نواز کے خلاف اختیارات سے تجاوز کی دفعہ 155-سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے