لاہور (پنجاب پوسٹ) تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عامر عرف عامری اور خان محمد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عامر سے 1600 گرام جبکہ خان محمد سے 1700 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
دونوں ملزمان چھانگا مانگا کے رہائشی ہیں، جنہیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔









