سیالکوٹ: منشیات، ناجائز اسلحہ، ون ویلنگ اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، 23 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) سیالکوٹ پولیس نے منشیات، ناجائز اسلحہ، ون ویلنگ اور غلط نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 23 مقدمات درج کرکے 23 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق منشیات اور شراب فروشی کے خلاف کارروائیوں میں 13 مقدمات درج کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 11 کلو 500 گرام چرس اور 30 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: گرلز کالجز اور یونیورسٹیز کے باہر اوباش لڑکے کھڑے نہ ہونے پائیں، ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات

پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 مقدمات درج کیے اور 7 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 5 پستول اور 2 رائفلیں معہ گولیاں اور کارتوس برآمد کیے گئے۔

دوسری جانب حاجی پورہ اور صدر ڈسکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ون ویلرز کو گرفتار کر لیا، جبکہ حاجی پورہ پولیس نے غلط نمبر پلیٹ لگانے والے موٹر سائیکل سوار کو بھی گرفتار کیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے