لاہور(پنجاب پوسٹ) خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کے الزام میں تین ملزمان گرفتار
لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شاد باغ، مصری شاہ اور اسلام پورہ پولیس نے خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق شاد باغ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم آصف کو خاتون کی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔ مصری شاہ پولیس نے لڑکی کا راستہ روکنے اور موبائل نمبر مانگ کر ہراساں کرنے کے الزام میں ملزم جنید کو گرفتار کیا، جو مبینہ طور پر کافی عرصے سے لڑکی کو تنگ کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر چالان کی بجائے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
اسلام پورہ پولیس نے بھی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر دو بچوں کی ماں کو طویل عرصے سے تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جا رہی ہے۔











