حافظ آباد: زمین کا تنازع خونی تصادم میں بدل گیا، کلہاڑیوں کے وار سے دو افراد جاں بحق

حافظ آباد (پنجاب پوسٹ) حافظ آباد کے نواحی علاقے کولو تارڑ میں گھریلو لڑائی جھگڑے اور زرعی زمین کے تنازع پر مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد صدیق اور ان کے دوست نذیر شامل ہیں۔ واقعہ تھانہ ونیکے تارڑ کی حدود میں پیش آیا۔

ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے