گرلز کالجز اور یونیورسٹیز کے باہر اوباش لڑکے کھڑے نہ ہونے پائیں، ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ہدایت کی ہے کہ گرلز کالجز اور یونیورسٹیز کے اطراف آوارہ گرد لڑکوں کو ہرگز کھڑے نہ ہونے دیا جائے جبکہ خواتین اور بچوں سے متعلق کیسز ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی ماڈل ٹاؤن، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

فیصل کامران نے جھپٹا مارنے اور چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میچز سے قبل تمام سکیورٹی اور لاجسٹک انتظامات مکمل کیے جائیں۔ نجی ہوٹلز، اسٹیڈیم اور روٹس کے اطراف سرچ آپریشنز کیے جائیں جبکہ اشتہاری اور عادی مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے موبائل فون چوری کرنے اور چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایس ایچ او نشتر کالونی اور کاہنہ کو چوری کی وارداتوں پر قابو پانے جبکہ ایس ایچ او گلبرگ اور غالب مارکیٹ کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

فیصل کامران نے ایس ایچ او نصیر آباد اور گارڈن ٹاؤن کو اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے پرائیویٹ ملازمین اور کرایہ داروں کا اندراج یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے پتنگ بازی، ون ویلنگ اور قمار بازی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے جبکہ غیر نمونہ اور ٹمپر شدہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے