سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین کی گورنر پنجاب سے ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

لاہور(پنجاب پوسٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد السعود نے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سعودی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ گورنر پنجاب نے سعودی وفد کا گورنر ہاؤس میں روایتی انداز میں گھوڑوں کے رقص اور ڈھول کی تھاپ پر پُرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کا سعودی عرب سے محبت کا اٹوٹ رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم پر فخر ہے جنہوں نے مکہ معاہدہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ کی وجہ سے پاکستانی عوام کو سعودی عرب سے بڑی عقیدت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پچیس کروڑ عوام سعودی عرب کی فوج ہے، جبکہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی پاک اسٹیٹ ایکسپو سے ملک میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی۔ پنجاب حکومت سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کرے گی۔ سعودی سرمایہ کار پنجاب میں ریئل اسٹیٹ، زراعت، آئی ٹی اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاک سعودی برادرانہ تعلقات لازوال ہیں۔

اس موقع پر سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد السعود نے کہا کہ سعودی پاک رئیل اسٹیٹ ایکسپو میں سعودی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی پاک تعلقات نسلوں پر محیط ہیں اور سعودی پاک بزنس کونسل کی کوشش ہے کہ باہمی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے