بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ نے دہشت گردی کیخلاف اقدامات اٹھائے ،سہیل آفریدی نے بہانے بنائے ، گورنر پنجاب

لاہور (پنجاب پوسٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ گورنر راج کوئی غیر آئینی اقدام نہیں ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کو وزیر اعلیٰ نے اون کیا، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردوں کو اپنے لوگ کہتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں گورنر راج پہلے ہی لگ جانا چاہیے تھا، تاہم اس میں تاخیر صدر آصف علی زرداری کی وجہ سے ہوئی۔

وہ لاہور کے علاقے شام نگر میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور پختون فلاحی تنظیم کے صدر حاجی نادر خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ یہاں تعزیت کے لیے آئے ہیں۔ حاجی نادر خان اور ان کے بھائیوں کی پیپلز پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شہیدوں کے وارث کو وزیراعظم بنانا ہے۔

گورنر راج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر آئینی نہیں اور اسے ناپسندیدہ اقدام بھی نہیں کہا جا سکتا۔ صدر پاکستان نے اس کی سمری پر دستخط کیے ہیں۔ ان کے بقول یہ کوئی ایسی بات نہیں کہ بلاوجہ گورنر راج لگا دیا گیا ہو۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کو وزیر اعلیٰ نے اون کیا ہوا ہے، جبکہ کے پی میں ایسی صورتحال تھی کہ اضلاع میں کوئی شخص آزادانہ نقل و حرکت نہیں کر سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت دہشت گردوں کو اپنا کہتی تھی، اس لیے وہاں گورنر راج پہلے ہی لگ جانا چاہیے تھا، لیکن آصف زرداری نے اس میں تاخیر کی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا افواجِ پاکستان کے شہدا شہید نہیں ہیں؟ کیا ہم اسی طرح اپنے بچوں کو مرواتے رہتے؟ کیا ایسے حالات میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے تھا؟ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ گورنر راج تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ دہشت گردی کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے