لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔
پرائیویٹ کالجوں میں داخلے بھی حکومت پنجاب کی ایڈمیشن پالیسی کے مطابق سنٹرالائزڈ ہوں گے، پرائیویٹ ایم بی بی ایس داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں 23 اکتوبر سے وصول کی جائیں گی، آخری تاریخ 6 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی پہلی سلیکشن لسٹ 18 نومبر کو جاری ہوگی۔ بی ڈی ایس داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں 18 دسمبر سے وصول کی جائیں گی، آخری تاریخ یکم جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔

پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں کی پہلی سلیکشن لسٹ 13 جنوری 2027 کو جاری ہوگی جبکہ پنجاب کے 34 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 4,500 سیٹیں ہیں، 18 پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی 1,100 سیٹیں ہیں۔
تمام صوبوں سے طلبہ اور سمندر پار پاکستانی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔











