منشیات سے بچاؤ پر طلباء کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان مہمانِ خصوصی

لاہور(پنجاب پوسٹ)منشیات کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں سے متعلق آگاہی کے لیے مختلف جامعات اور کالجز کے طلباء کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ ورکشاپ کا انعقاد ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے ریکوری بریج سنٹر کے اشتراک سے کیا، جس کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان تھے۔

ورکشاپ میں ایس پی ٹریفک ظفر عباس نقوی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف ڈاکٹر ماریہ علی، ماہرِ علاج ڈاکٹر شکیلہ اور نبیل سعید نے منشیات کے علاج معالجے اور قانونی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور طلباء کو اہم معلومات فراہم کیں۔؎

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان حالات و اسباب کا بھی بغور جائزہ لینا ہوگا جن کی وجہ سے نوجوان تیزی سے نشے کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن کسی بھی صورت منشیات کے رجحان کو روکنا ہے۔

انہوں نے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی منشیات کے خلاف خدمات کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی لوگ دوسروں کو نشے کی وبا سے بچانے میں پیش پیش ہیں۔

کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے منشیات کی روک تھام کے اقدامات اور آگاہی کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے شرکاء کو کولمبو پلان اور یو این ڈی سی پروٹوکولز سے آگاہ کیا اور موجودہ دور میں نشے کے نئے رجحانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پریوینشن (روک تھام) منشیات کے استعمال کو روکنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے