لاہور (پنجاب پوسٹ) ماں کی بیٹے کے خلاف تشدد اور گھر فروخت کرانے کی شکایت پر بڑا ایکشن لے لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا ایس ڈی پی او کینٹ کو ماں کو فوری تحفظ اور انصاف دینے کا حکم جاری کر دیا۔
سسرالیوں کے ہاتھوں خواتین پر تشدد کے واقعات پر ایس ایچ اوز فیصل ٹاؤن، فیکٹری ایریا اور شاد باغ کو خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ بحرین کے شہری کو پلاٹ نہ ملنے پر شکایت درج ہوئی اور ایس ایچ او مناواں کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرگڑھ: بیوی کا غصہ، ساس پر تشدد، شوہر کو زہر پلا کر جان لے لی
سود خوروں کی دھمکیوں پر ایکشن لیا گیا اور ایس ایچ اوز گجر پورہ، سول لائنز، نشتر کالونی اور گلشن راوی کو کارروائی کا حکم دیا۔شہری پر ناجائز گداگری کا مقدمہ درج ہوا اور ایس ڈی پی او کینٹ کو انکوائری کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:معمولی ٹریفک حادثے پر تنازع، شہری کے دفتر پر فائرنگ اور تشدد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ عوام کا تحفظ اور قانونی راہنمائی پولیس کا فرض ہے۔ہراسگی اور سماجی جرائم پر زیرو ٹالرنس ہے۔شہری روزانہ 1 سے 3 بجے کھلی کچہری میں پیش ہو سکتے ہیں۔اتوار 12 بجے فیس بک لائیو پر آن لائن شکایات سنی جائیں گی۔











