شیخوپورہ ، بچوں نے کھانے کی چیز کیوں مانگی ؟ ماں کا ایسا قدم کہ ممتا سے یقین اٹھ گیا ، سارا شہر افسردہ

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ)ماں اپنی اولاد کیلئے شفقت اور رحمت کا عملی نمونہ ہوتا ہے ، لیکن شیخوپورہ میں انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا ۔ جہاں مبینہ طور پر بچوں کی جانب سے چیز مانگنے پر بچوں ہی پر فائرنگ کردی ۔ تاہم یہ دعویٰ تاحال سوشل میڈیا پر ہی کیا جارہا ہے،

تفصیلات کے مطابق گھنگ روڈ گلی نمبر ایک میں فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون اور اس کا 8 سالہ بیٹا جاں بحق جبکہ 7 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شوکت سپر سٹور کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کی۔ جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمی بچی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پتھر دل ماں ، نومولود بچے کو لاہور کی نہر میں پھینک کر فرار ، تحقیقات کا آغاز

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 42 سالہ شازیہ عمران اور 8 سالہ احسن عمران کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی بچی کی شناخت 7 سالہ طیبہ عمران کے طور پر کی گئی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے اور شبہ ہے کہ خاتون شازیہ نے پسٹل سے خود کو اور اپنے بچوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، تاہم واقعے کی حتمی وجوہات اور حالات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں، جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ تھانہ کینٹ کی حدود میں مبینہ قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے