صوبائی وزیر بلال یاسین کا متعدد اضلاع کے واسا ریونیو افسران کی کارکردگی پر اظہارِ ناراضی

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے متعدد اضلاع کے واسا ریونیو افسران کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا۔

بلال یاسین نے ریونیو اہداف کی ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹرنگ اور ریکوری بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام اضلاع کے واسا ادارے اسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت کام کریں گے۔

وزیر ہاؤسنگ نے رواں مالی سال 16 اضلاع میں 23 ارب روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں نکاسی آب کے مستقل حل کے لیے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جبکہ اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں سے شہریوں کو نکاسی آب اور سیوریج کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

بلال یاسین نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت، فنڈز کا مؤثر استعمال اور مقررہ مدت میں تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں ڈی جی واسا طیب فرید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ڈی پی نے بریفنگ دی، جبکہ تمام ایم ڈیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے