لاہور (پنجاب پوسٹ) شیراکوٹ پولیس نے شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں مرکزی ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو ورغلا کر کوارٹر میں لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد وہیں چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے ہیومن ریسورس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن نے ملزم کی فوری گرفتاری پر شیراکوٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین سے زیادتی کرنے والے اوباش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔











