شیخوپورہ: تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقے سے کمسن گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقے سے کمسن گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔زینب بی بی کو تشدد کر کے قتل کیا گیا اور اسکی لاش چھپانے کی کوشش کی۔مگر تھانہ اے ڈویژن پولیس کے ایس ایچ او نوید ڈوگر اور ان کی ٹیم نے ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا۔ایک ملزم بھی گرفتار جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔

WhatsApp Image 2026 10 21 at 5.59.14 PM 1

ایس ایچ او نوید ڈوگر نے نمائندہ لاہور رنگ امجد علی سلطانی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر بچوں پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔بچوں کے خلاف تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی متعلقہ سنئیر افسران کو زینب کیس کی تفتیش میرٹ پر مکمل کرنے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے