پیپلز پارٹی لاہور کے ڈپٹی میئرز، یونین کونسل چیئرمینز اور کونسلرز کے لیے درخواستیں طلب، فیصل میر

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے کہا ہے کہ پارٹی نے لاہور کے تمام ٹاؤنز میں میئر، ڈپٹی میئر، یونین کونسل چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت یا انتخابی اتحاد کے خواہش مند افراد بھی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

فیصل میر کے مطابق، درخواست فارم پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے دفتر، 16-J/2 جوہر ٹاؤن، لاہور سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت امیدواروں کے لیے مقررہ شرائط اور اہلیت پر پورا اترنا ضروری ہے۔ میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدواروں کی عمر کم از کم 25 سال ہونی چاہیے اور چ میں بطور ووٹر اندراج لازمی ہے۔ میئر کے عہدے کے لیے ایک امیدوار جبکہ ڈپٹی میئر کے لیے دو امیدوار مشترکہ طور پر انتخاب لڑیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یونین کونسل چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں کی عمر بھی کم از کم 25 سال ہونا ضروری ہے اور متعلقہ یونین کونسل میں بطور ووٹر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ دونوں عہدوں کے امیدوار مشترکہ طور پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

فیصل میر نے کہا کہ کونسلر کے امیدواروں کی عمر کم از کم 21 سال ہونی چاہیے اور متعلقہ یونین کونسل میں ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے، جبکہ نوجوانوں کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی عمر 18 سے 35 سال کے درمیان ہونا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی لاہور درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کے انتخاب اور نامزدگی کا عمل مکمل کرے گی۔

فیصل میر نے مزید کہا کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی مجوزہ مدت 27 سے 30 اکتوبر 2026 ہے، تاہم یہ عمل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حتمی نوٹیفکیشن سے مشروط ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے