نشترکالونی میں دودھ پینے سے بچے کی ہلاکت، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فوری نوٹس، ملک شاپ سے سیمپل حاصل

لاہور(پنجاب پوسٹ)نشترکالونی میں دودھ پینے کے بعد ایک بچے کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے کا ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک ہو گئیں اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نشترکالونی کے رہائشی ایک خاندان کے بچے نے دودھ پیا جس کے بعد اس کی حالت اچانک غیر ہو گئی۔ بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نوٹس لینے کے بعد فوڈ سیفٹی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ٹیموں نے بچے کے لواحقین سے ملاقات کر کے واقعے سے متعلق تمام حقائق اور معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد متعلقہ ملک شاپ پر چھاپہ مار کر وہاں سے دودھ کے نمونے (سیمپل) حاصل کیے گئے۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ابتدائی رپورٹ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو پیش کر دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دودھ پینے کے بعد بچے کی حالت غیر ہوئی تھی۔ حاصل کیے گئے دودھ کے سیمپل کو تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری رپورٹ اور پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد معاملے پر حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی، جس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر تحقیقات میں فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہوئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو بھی اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ کا معیار پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں، تاکہ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری دودھ کی بروقت نشاندہی ہو سکے اور شہریوں کی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے