بہاولنگر میں غیر معیاری دودھ کی فروخت، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 150 لیٹر دودھ تلف کردیا، مالک کو 25 ہزار روپے جرمانہ

بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بہاولنگر میں کارروائی، ملک کلیکشن سینٹر سے غیر معیاری دودھ برآمد ہونے پر 150 لیٹر دودھ تلف کردیا گیا، صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری دودھ کی موجودگی پر سینٹر کے مالک کو 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں بہاولنگر کے مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ اس دوران نواحی علاقے منڈی مدرسہ میں واقع ملک کلیکشن سینٹر سے دودھ کے نمونے حاصل کرکے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے۔

لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں فیٹ کی کمی پائی گئی، جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 150 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کردیا اور سینٹر کے مالک پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

حکام کے مطابق معائنے کے دوران سینٹر کے ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی دستیاب نہیں تھے، جبکہ چلر میں مردہ مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی ادارے کا اولین فریضہ ہے۔ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے