وسیم عباس کیس یتیم خانے کے مالک بھی شکنجے میں پھنس گی ،مقدمہ درج ،کیا کارروائی ہوسکتی ہے ؟

ملتان (پنجاب پوسٹ)کم عمر بچے وسیم عباس کی موت کے بعد ملزم کے پولیس حراست سے فرار اور مبینہ پولیس مقابلے کا معاملہ سامنے آنے پر تمام ڈیپارٹمنٹس متحرک ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد مقدمات کی لائن لگ گئی اور مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر پانچ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ملزم کے پولیس حراست سے فرار ہونے کا مقدمہ تھانہ سی سی ڈی ملتان میں درج کیا گیا ہے۔

مبینہ پولیس مقابلے کا مقدمہ سی سی ڈی بہاولپور میں درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم توقیر کے خلاف تھانہ ڈی ایچ اے میں قتل اور کم عمر بچے کو ملازمت پر رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یتیم خانے کے مالک شعیب کے خلاف بچے سے مشقت کروانے پر تھانہ بی زیڈ یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے