پنجاب پولیس میں 141 سب انسپکٹرز، انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی پا گئے، لاہور کے 19 افسران بھی شامل

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل جاری ہے، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 141 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پروموشن بورڈ کے اجلاس کے دوسرے مرحلے میں 300 کیسز زیر غور آئے۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون عبدالقادر قمر، اے آئی جی ڈسپلن سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ترقی پانے والے افسران میں فیصل آباد کے 34، راولپنڈی کے 28، ڈیرہ غازی خان کے 20، لاہور کے 19 اور سرگودھا کے 11 افسران شامل ہیں۔ اسی طرح گوجرانوالہ اور گجرات کے 9، ملتان کے 9، شیخوپورہ کے 6، بہاولپور کے 4 جبکہ ساہیوال کا ایک سب انسپکٹر انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کو اپنا شعار بنائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے