ایل پی جی 600 روپے کلو تک جا پہنچی، گھریلو سلنڈر 7200 روپے میں فروخت، بلیک مارکیٹنگ عروج پر

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا انکشاف، ذرائع کے مطابق پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 600 روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر 7200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایل پی جی 500 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات، آئندہ روز مزید قیمت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 3350 روپے مقرر کر رکھی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سرکاری قیمت اور مارکیٹ ریٹ میں بڑے فرق کے باعث بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔

بانی چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت اور اوگرا اربوں روپے کی مبینہ لوٹ مار پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے