لاہور میں چوری اور نقب زنی کا بڑا نیٹ ورک پولیس کے نشانے پر، رواں سال 41 ہزار 271 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) چوری اور نقب زنی کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری، رواں سال چوری کے مقدمات میں 40 ہزار 197 جبکہ نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ایک ہزار 74 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 41 ہزار 271 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ شہر میں چوری اور نقب زنی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو وارداتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اور جامع حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرموں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کا کریمنل ریکارڈ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔

سی سی پی او لاہور نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ چوری اور نقب زنی کے مقدمات کی تفتیش بروقت اور میرٹ پر مکمل کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے