درگا اشٹمی کی مذہبی تقریب شری کرشنا مندر لاہور میں عقیدت و احترام سے منائی گئی

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور ہندو برادری کا اہم مذہبی تہوار درگا اشٹمی شری کرشنا مندر، راوی روڈ لاہور میں مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں ہندو برادری کے افراد، مذہبی رہنماؤں اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سادات شہباز خان کہوٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ہندو برادری کو تہوار کی مبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔
درگا اشٹمی کی مذہبی تقریبات کے دوران ہندو برادری کی جانب سے ہون، آرتی پوجا اور دیگر مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔ مندر میں پورا دن عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور ماحول روحانی رنگ میں رنگا رہا۔

ڈپٹی سیکرٹری بورڈ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی تہوار آزادانہ طور پر منانے کے لیے مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔سادات شہباز خان نے کہا کہ حکومتِ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ملکی ترقی، خوشحالی، امن و سلامتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے