ڈیرہ غازی خان: TDCP کے زیرِ اہتمام گیارھویں تھل جیپ ریلی 5 سے 8 نومبر تک منعقد ہوگی

ڈیرہ غازی خان (پنجاب پوسٹ) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) کے زیرِ اہتمام گیارھویں تھل جیپ ریلی 5 سے 8 نومبر 2026ء تک لیہ، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کے صحرائے تھل میں منعقد ہوگی۔ ریلی میں ملکی و غیر ملکی ریسرز 210 کلومیٹر طویل ٹریک پر مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔

ریلی کے شیڈول کے مطابق 5 نومبر کو گاڑیوں کی رجسٹریشن، 6 نومبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ، 7 نومبر کو اسٹاک گاڑیوں کی ریس جبکہ 8 نومبر کو پری پیئرڈ گاڑیوں، ویمن کیٹیگری اور ڈرٹ بائیک ریس کے مقابلے ہوں گے۔ اسی روز شام کو مظفرگڑھ شہر میں تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد کی جائے گی۔

تھل جیپ ریلی کے موقع پر تینوں اضلاع میں ثقافتی شوز، فیملی گالا، جھمر اور میوزیکل نائٹس کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ مظفرگڑھ میں نیزہ بازی، بیل دوڑ اور میخ اکھاڑنے کے مقابلے ہوں گے، جبکہ لیہ کے علاقے چوبارہ میں ثقافتی شوز منعقد کیے جائیں گے۔

ان سرگرمیوں کا مقصد خطے کی ثقافت کو اجاگر کرنے، سیاحوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے