جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں پر سیف سٹی کیمروں کی کڑی نظر، پنجاب بھر میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

لاہور (پنجاب پوسٹ)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جعلی، کلون اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 43 اسمارٹ سیف سٹیز میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مشکوک گاڑیوں کی سرویلنس کی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جعلی، کلون اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کی خودکار نشاندہی کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے فوری الرٹس بھی جاری کیے جاتے ہیں۔ ایسی گاڑیاں بھی سیف سٹی کی کڑی نگرانی میں ہیں جن کی نمبر پلیٹس پر ٹیپ، کپڑا یا دیگر اشیاء لگا کر رجسٹریشن نمبر چھپایا جاتا ہے۔

ترجمان سیف سٹیز نے بتایا کہ سیف سٹی کی نشاندہی پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں متعدد مشکوک گاڑیاں پکڑوا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کروائی گئی ہے۔ کسی بھی مشکوک گاڑی کی نشاندہی ہونے پر سیف سٹی کنٹرول روم سے متعلقہ پولیس ٹیموں کو فوری کارروائی کے لیے مطلع کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق جعلی، کلون اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج سمیت سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ نمبر پلیٹس چھپانے یا رجسٹریشن نمبرز میں ردوبدل کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر رجسٹریشن ریکارڈ کے مطابق اصل اور منظور شدہ نمبر پلیٹس ہی استعمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر کسی دوسری گاڑی پر استعمال ہو رہا ہو تو وہ فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے