لاہور (پنجاب پوسٹ) 50 لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہو گئی۔عدالت نے مدعی مقدمہ شاہد کو وکیل کرنے کیلئے مہلت دے دی۔عدالت سے درخواست ہے کہ بتایا جائے یہ مقدمہ درخواست گزار کے جیل میں ہونے کے دوران درج کیا گیا یا نہیں۔
جسٹس امجد پرویز نے ملزم عثمان مجید کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر سماعت کی۔موقف کا کہنا ہے کہ تھانہ جوہر ٹاؤن میں درخواست گزار کیخلاف 50 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کیا گیا۔درخواست گزار 2021 سے جیل میں قید ہے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔عدالت درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔











