ملتان(پنجاب پوسٹ)ملتان میں تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ملتان کے بوسن روڈ پر پیش آیا، جہاں کار انتہائی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کے درمیان بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار سڑک کنارے موجود دیوار کو توڑتی ہوئی ایک خالی پلاٹ میں جا گھسی۔حکام کا کہنا ہے کہ پلاٹ میں داخل ہونے کے بعد کار الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ کار میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھین:معمولی ٹریفک حادثے پر تنازع، شہری کے دفتر پر فائرنگ اور تشدد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 3 نوجوان شجاع آباد کے رہائشی تھے، جبکہ دیگر 2 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ حکام کے مطابق شناخت کے لیے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔









