کاہنہ میں رات کے وقت گھروں سے چوری کرنے والا خواتین سمیت 4 رکنی چور گینگ عوام کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(پنجاب پوسٹ) کاہنہ تھانہ کے علاقہ پانڈوکی کے رہائشیوں نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر چوری کرنے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں قابو کر لیا۔ علاقہ مکینوں نے فوری طور پر موقع پر کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا.

یہ بھی پڑھیں: پان شاپ پر غیر قانونی شیشہ اور ویپ فلیور فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس گینگ میں شامل خواتین بھی گھروں کی ریکی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھیں، جو رات کے اندھیرے میں شہریوں کو نشانہ بناتی تھیں۔

تھانہ کاہنہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ان کے دیگر مسروقہ سامان اور ساتھیوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔
​

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے