لاہور (پنجاب پوسٹ) پان شاپ پر غیر قانونی شیشہ اور ویپ فلیور فروخت کرنے والا ملزم گرفتار ہو گیا۔مزنگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر پان شاپ سے بھاری مقدار میں سامان برآمد کر لیا۔ٹیمپل روڈ پر واقع پان شاپ پر غیر قانونی طور پر شیشہ فلیور فروخت ہو رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: پولیس کا شیشہ اور گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
ایس پی سِول لائنز منزہ کرامت کے مطابق ملزم کے قبضے سے 152 عدد فیلور 50 عدد کوئلہ اسٹیک برآمد۔ملزم فاروق ریاض کے خلاف مقدمہ درج کیا اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے۔نوجوانوں کو مضر صحت اشیاء سے بچانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔










